Categories
Breaking news

کاتالونیا،کتنی آبادی کو ویکسین کی کتنی ڈوزز لگ چکی ہیں؟ جانئے ویکسی نیشن کی تفصیلی صورت حال

بارسلونا (محمد نبی) اسپین بھر میں ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ صوبوں نے اپنے تئیں ویکسی نیشن مہم کا آغاز کر رکھا ہے۔ اب تک کاتالان کی 40.5 فیصد آبادی ویکسین کی کم سے کم ایک خوراک لے چکی ہے۔ علاوہ ازیں 24.3 فیصد آبادی وبا سے مکمل تحفظ پا چکی ہے۔ مکمل تحفظ یا جانسن ویکسین کی ایک خوراک، دوسری ویکسینز کی دو دو خوراکیں دے کر حاصل کیا جاتا ہے۔ یا پھر دیگر ویکسنز کی ایک خوراک اس صورت میں دی جاتی ہیں کہ کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد مریض صحت یاب ہوچکا ہو۔ خیال رہے کہ 22.8 فیصد آبادی کو دو دو خوراکیں دی گئیں ہیں۔

منگل کے روز ویکسین کی 125,106 خوراکیں دے کر ایک نیا رکارڈ قائم کیا گیا۔ یہ کسی ایک دن میں دی جانے والی ویکسی نیشن مہم کے شروع سے اب تک کی سب سے بڑی تعداد تھی۔ وبائی صورت حال میں بہتری آنے کے ساتھ ہسپانوی حکومت نے ملکی سطح پر بڑی پابندیاں ختم کر دی ہیں۔ بارز، ریسٹورینٹس اور نائٹ کلبس بدھ کے روز کھل گئے تھے۔ پابندیوں میں نرمی لانے کے منصوبے میں علاقائی حکام زمہ داری کے ساتھ آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *