Categories
Breaking news

کاتالان ٹیم اس سال کے ‘ال سونگ’ مقابلے میں حصہ لے گی

Advertisement
Advertisement

بارسلونا(محمد نبی) گزشتہ سال وبا کی وجہ سے موسیقی کا ‘یوروویژن سونگ’ مقابلہ ملتوی کرنا پڑا تھا جب کہ ‘ال سونگ’ مقابلہ اس کی جگہ لانچ کیا گیا۔ ‘ال سونگ’ مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفشل انٹلجنس اور انسانی تخلیق کے ملاپ سے ترتیب پانے والی موسیقی ہوتی ہے۔ موسیقی کےعمل میں مصنوعی ذہانت کا عمل دخل خالص موسیقی سے زیادہ ہوتا ہے۔
2020 میں اس مقابلے کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ اس سال مقابلے میں کاتالان ٹیم حصہ لے گی۔ اس مقابلے میں دنیا بھر سے مختلف ٹیمیں مشینوں اور انسانی تخلیق کے باہمی ملاب سے موسیقی تخلیق کرتے ہیں۔ یہ پرفارمنس ججز کی ایک بینچ کے سامنے پیش ہوتی ہے جو فیصلہ سناتی ہے۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی حمایت بھی درکار ہوتی ہے۔ ووٹوں کی گنتی کے بعد جیتنے والے بہترین گانے اور گائک کا اعلان ہوتا ہے۔ گزشتہ سال آسٹریلیا فاتح قرار پایا تھا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *