Categories
Breaking news

کاتالان صدر بات چیت کے ذریعے علیحدگی بحران سے نکلنے کے حامی

بارسلونا (محمد نبی) جمعہ کے روز کاتالان صدر نے بات چیت کے ذریعے کاتالان علیحدگی کے بحران سے نکلنے کے لیے اپنی حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بحران سے نکلنے کا واحد حل گفت و شنید ہے۔ “یہ وقت ہے کہ مسئلے کا کوئی جمہوری حل نکالا جائے۔ اس کا حل بات چیت ہے اور آخر میں ووٹنگ۔” وہ اپنے حالیہ ایک بیان میں کہہ رہے تھے۔

یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب 9 قیدی علیحدگی پسند رہنماؤں کی معافی کا موضوع زیر بحث ہے۔ مسئلے نے اسپین کے سیاسی ماحول کو ایک بار پھر کشیدہ بنا دیا ہے۔ جمعرات کے دن کونسل آف یورپ کی رپورٹ میں اسپین سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ 9 قیدی علیحدگی پسند رہنماؤں کو رہا کرے۔ انہوں نے جلاوطن رہنماؤں کے خلاف وارنٹ گرفتاری واپس لینے کا بھی مطالبہ کر رکھا ہے۔ دریں اثناء کاتالونیا کے صدر پیراآرگونس نے بیان دیا تھا کہ جمعرات کے دن کونسل آف یورپ کی رپورٹ کی منظوری جہاں 9 قیدی رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے، اسپین کے جبر اور دبانے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *