Categories
Breaking news

کاتالان حکومت کورونا پابندیوں کے لئے قانونی فریم ورک لائے گی یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا

بارسلونا (محمد نبی) کاتالان حکومت بعض کورونا پابندیوں کو برقرار رکھنے کے لئے کسی نئے قانونی فریم ورک کی طرف نہیں جا رہی۔ اطلاعات کے مطابق کیبینٹ کا خیال ہے کہ قانون سازی کی کوئی ضرورت نہیں۔ اس اطلاع کی تصدیق بعد ازاں قائم مقام نائب صدر پیرا اراگونز نے بھی کی۔ ان کے مطابق پبلک ہیلتھ کے قانون میں گزشتہ سال تبدیلی ہو چکی ہے اور وہی فیصلہ کافی ہے۔

9 مئی کو جب اسپین میں اسٹیٹ آف الارم ختم کر دیا جائے گا تو کاتالان حکومت کے پاس کورونا پابندیوں کو برقرار رکھنے کے لئے آئینی اختیار بھی ختم ہو جائے گا۔ کیوں کہ عدالتیں ہر اس فیصلے کو منسوخ کر دیں گی جن سے بنیادی حقوق متاثر ہونے کا خدشہ ہو۔ ان میں نقل و حرکت پر پابندی سمیت کرفیو اور ہجوم پر کنٹرول شامل ہے۔

کاتالان ہائی کورٹ کی طرف سے ان امکانی رکاوٹوں سے بچنے کے لئے حکومتی حکام ایک ایسے ریگولیٹری فریم ورک پر کام کر رہے تھے جو انہیں 8 مئی کے بعد کچھ کورونا اقدامات کو برقرار رکھنے کے لئے جواز فراہم کر سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *