Categories
Breaking news

کاتالان آبادی کے چوتھائی حصے کو ویکسین کی ایک ڈوز لگ چکی ہے، مذید تفصیلات لنک میں

بارسلونا (محمد نبی) کاتالان آبادی کے ایک چوتھائی حصے کو ویکسین کی کم از کم ایک ڈوز لگ چکی ہے۔ جب کہ 10 فیصد آبادی کو مکمل ویکسینیٹ کر دیا گیا ہے۔
3 مئی 2021 تک 1,927,915 رہائشیوں کو پہلی خوراک مل چکی تھی جو کل آبادی کی 25.22 فیصد شرح کو ظاہر کرتی ہے۔ ان میں سے 825,394 افراد دوسری خوراک بھی لے چکے ہیں۔ کل آبادی کے تناسب سے یہ شرح 10.69 فیصد ہے۔

خیال رہے کہ مارچ اور اپریل کے دوران ویکسینشن کے عمل میں تیزی آئی ہے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ مئی کے آخر تک ویکسی نیشن مہم میں مذید تیزی آئے گی۔ وزیر صحت البا ورگس کے مطابق اس کی وجہ مئی میں ترسیل والی ڈوزز کی بڑی تعداد ہے جو بقول ان کے اب تک کاتالونیا پہنچنے والی ویکسینز کی دوگنی تعداد ہو گی۔

ویکسی نیشن عمل کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لئے حکومت نے خیرونا، تیراگونا اور بارسلونا سمیت بارسلونا کے نمائشی مرکز فیرا میں ماس ویکسی نیشن سائیٹس کھولی ہیں۔ ان مراکز میں ایک ہفتے میں ویکسین کی 120,000 خواراکیں تقسیم کرنے کا انتظام کیا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *