Categories
Breaking news

کاتالان،اسپانس اور یورپین سیریزجیتنے والا پاک آئی کیئر کلب کو لیگ میچ میں عبرتناک شکست

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)کاتالان لیگ چیمپئن ،اسپانس چیمپئن،ٹی 20 چیمپئن اور یورپین سیریز جیتنے والا اورکاتالونیا میں سب سے کامیاب سمجھا جانے والا کرکٹ کلب پاک آئی کیئر کاتالان کرکٹ لیگ کے میچ میں عبرتناک شکست سے دوچار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پاک آئی کیرکرکٹ کلب بادالونا لیگ کا تیسرا میچ بری طرح ہار گیا ،صرف صرف 30 رنز پر ڈھیرہوگیا۔

لیگ کا سب سے کم اسکورنگ میچ رہا۔بارسلونا ایگل نے بھی۔ بیٹنگ میں مایوس کن کارکردگی دیکھائی اور پوری ٹیم 80 رنز پر آؤٹ ہو گئی ۔جواب میں پاک آئی کیراس آسان ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے30 رنزپر ڈھیر ہو گئی ۔عدیل راجہ 6 اور پاک آئی کیر کے بابر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے بہترین کھلاڑی رہے ۔آج بولرز کا دن تھا ،اور اس کم اسکورنگ میچ میں ایمپائرز نے بھی خوب کردار ادا کیا۔

جس اعتماد کے ساتھ پاک آئی کیئر کرکٹ کلب کے نوجوانوں نے آخری میچ میں اعتماد جیتا تھا ۔اپنی ناتجربہ کاری سے ،ایک نیا ریکارڈ قائم دیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *