Categories
Breaking news

کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا لاپتہ افراد سے متعلق ہر ہفتے اجلاس بلانے کا فیصلہ

فوٹو فائل
فوٹو فائل

لاپتہ افراد کے حوالے سے کابینہ کی قائم کردہ ذیلی کمیٹی نے ہر ہفتے اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کمیٹی کے آئندہ اجلاسوں میں تمام مکاتب فکر کو سنا جائے گا اور صوبائی سطح سے بھی تجاویز لی جائیں گی۔

پرویز مشرف کی واپسی کے لیے سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں، اعظم نذیر تارڑ

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ مستقل سیکرٹری قانون کے لیے حکومت سے مطالبہ کروں گا۔

وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی صدارت میں لاپتہ افراد کے حوالے سے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر شازیہ مری، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ اور وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اسرار ترین بھی شریک ہوئے، جبکہ وزارت قانون اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے کہا کہ ہمیں اس کمیٹی سے امید ہے کہ لاپتہ افراد کو بازیاب کروایا جائے گا، ان ماں باپ کے لیے بہت مشکل ہے جن کو پتہ نہ ہو کہ ہمارا بچہ کہاں ہے۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے کمیٹی صرف کاغذات کی حد تک کام نہیں کرے گی بلکہ عملی طور پر نتائج سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں فرحت اللّٰہ بابر کو خصوصی طور پر مدعو کیا جائے گا، آمنہ مسعود جنجوعہ کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.