Categories
Breaking news

کابینہ کمیٹی کی 12 افراد کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش

کابینہ کمیٹی کی 12 افراد کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش

وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کا اجلاس ہوا، جس میں کمیٹی کے بھجوائے گئے 13 ناموں میں سے 12 افراد کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وزیر قانون فروغ نسیم نے شرکت کی، نیب، وزارت قانون اور داخلہ کے افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مختلف محکموں کی طرف سے ای سی ایل کے لیے بھیجے گئے ناموں پر غور کیا گیا، جبکہ 18 مختلف نوعیت کے کیسز کو ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی گئی۔

وزارت داخلہ نواز شریف کو مکمل سیکیورٹی دینے کےلیے تیار ہے، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا کہ برطانیہ سے تحویل مجرمان کا معاہدہ قریب ہے، اپوزیشن عمران خان کےلیے تر نوالہ ہے، ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نظر ثانی کی 27 اپیلوں میں سے 6 افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی گئی ہے، ایک کیس مسترد جبکہ 20 کیسز کو عدم حاضری پر موخر کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ذیلی کمیٹی کی سفارشات حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو ارسال کی جائیں گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *