Categories
Breaking news

کابینہ نے ملزم عبدالقادر احسان کی برطانیہ حوالگی کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے ملزم عبدالقادر احسان کی پاکستان سے برطانیہ حوالگی کی منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزارتِ داخلہ کی جانب سے ملزم کی برطانیہ حوالگی کی سمری پیش کی گئی۔

علاوہ ازیں وفاقی کابینہ نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کی 2 سال کے لیے تقرری کی منظوری دے دی۔

پاکستان ادارہ شماریات میں 3 ممبران کی تقرری کی بھی منظوری دے دی گئی جبکہ رواں مالی سال کے گزشتہ چھ ماہ میں اضافی اخراجات کی اسٹیٹمنٹ جاری کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.