Categories
Breaking news

کابینہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی

کابینہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ( ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے معاملے پر بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کا نام پیر کی صبح ای سی ایل میں ڈال دیا جائے گا، اس حوالے سے وفاقی کابینہ نے حتمی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر شہباز شریف کا نام عید کی چھٹیوں کے بعد ای سی ایل میں ڈالا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم چاہتے تھے کہ یہ تاثر ہر گز نہ جائے کہ عید کی چھٹیوں کے دوران اپوزیشن لیڈر کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *