Categories
Breaking news

کابینہ نجکاری کمیٹی نے پاکستان اسٹیل ملز کی فروخت کے لیے اسٹرکچر کی منظور دے دی

Advertisement

پاکستان اسٹیل ملز

کابینہ کی اقتصادی کمیٹی برائے نجکاری نے پاکستان اسٹیل ملز کی ذیلی کمپنی قائم کرتے ہوئے ملک کے سب سے بڑے صنعتی یونٹ کے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دیدی۔

کابینہ نجکاری کمیٹی ( سی سی او پی) کا اجلاس گذشتہ روز وزیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں ہوا۔ نجکاری کمیٹی نے بولی دہندگان کو فروخت کیے جانے والے حصص کی تعداد پر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ تاہم اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ذیلی کمپنی ( سبسڈری) کے اکثریتی حصص فروخت کردیے جائیں گے۔

Advertisement

کابینہ کی اقتصادی کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس کے بعد وزارت خزانہ کے بیان میں کہا گیا کہ وزیرنجکاری کے زیرصدارت اجلاس میں کمیٹی کی سفارش پر سی سی او ی نے پاکستان اسٹیل ملز کارپوریشن کے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دیدی۔

وزارت خزانہ کے مطابق اسٹیل ملز کے منظور شدہ اسٹرکچر کے مطابق اسکیم آف ارینجمنٹ ( جیسا کہ کمپنیز ایکٹ 2017 میں صراحت کی گئی ہے) کے ذریعے کلیدی آپریٹنگ اثاثے نوقائم شدہ مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی کو منتقل کیے جائیں گے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *