
امارتِ اسلامی افغانستان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملہ کرنے والے کو گرفتار کر لیا۔
یہ بات امارتِ اسلامی افغانستان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں واقع پاکستانی سفارتِ خانے پر حملے کے الزام میں گرفتار غیر ملکی شہری داعش کا رکن ہے۔
ذبیح اللّٰہ مجاہد کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی سفارت خانے پر کیے گئے حملے کے پیچھے غیر ملکیوں کا ہاتھ ہے۔
امارتِ اسلامی افغانستان کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی سفارت خانے پر حملے کا مقصد افغانستان اور پاکستان کے درمیان بد اعتمادی پیدا کرنا ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع پاکستانی سفارت خانے پر 2 دسمبر کو حملہ ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
- داعش نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے، محمد صادق
- کابل، پاکستانی سفارتخانے پر حملے، فائرنگ سے گارڈ زخمی، ناظم الامور محفوظ، اسلام آباد کا شدید احتجاج، شہباز شریف کا ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
حملہ آور کی فائرنگ سے گارڈ زخمی ہوا تھا جبکہ ناظم الامور محفوظ رہے تھے۔
تنہا شخص نے قریبی مکانوں کے پیچھے سے نکل کر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں گارڈ اسرار محمد کو سینے میں 3 گولیاں لگی تھیں جنہیں علاج کے لیے پشاور منتقل کیا گیا تھا۔
افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندۂ خصوصی محمد صادق نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کی ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
جنرل باجوہ کے معاملے میں باپ، بیٹا، عمران خان ایک پیج پر نہیں: حافظ حمد اللّٰہ
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللّٰہ کا کہنا ہے کہ جنرل باجوہ کے معاملے میں باپ، بیٹا اور عمران خان ایک پیج پر نہیں۔
-
عمران خان سیاست میں دوسرے شیخ رشید ہیں: سعید غنی
سندھ کے وزیرِ محنت سعید غنی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم سے معاہدہ کوئی مک مکا نہیں ہے۔
-
موٹروے خورد برد: سابق DC نوشہرو فیروز کے ریڈ وارنٹ جاری کرانے کا فیصلہ
موٹر وے خورد برد کیس میں سندھ حکومت نے اقدام کرتے ہوئے سابق ڈی سی نوشہرو فیروز کے ریڈ وارنٹ جاری کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
-
اتنی آسانی سے پولیس کے ہاتھ آنے والا نہیں: فضل الہٰی
پی ٹی آئی کے رکنِ خیبر پختون خوا اسمبلی فضل الہٰی نے کہا ہے کہ پولیس کی کوشش کو سراہتا ہوں لیکن اتنی آسانی سے ان کے ہاتھ آنے والا نہیں۔
-
پشاور: PTI کے MPA فضل الہٰی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور
پشاور کی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم پی اے فضل الہٰی اور دیگر رہنماؤں کے وارنٹِ گرفتاری کے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے ان کی درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔
-
ایبٹ آباد: ڈولی لفٹ میں پھنسنے والے بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا
ایبٹ آباد میں ڈولی لفٹ کی تار ٹوٹنے سے اسکول کے 12 بچے پھنس گئے، مدد پہنچنے اور ریسکیو کیے جانے تک بچےڈیڑھ دوگھنٹہ پھنسے رہے، ریسکیو ٹیم نے ڈولی لفٹ سے تمام بچوں کو بحفاظت نکالا۔
-
اسد عمر نے جلسے میں عدالتوں اور ججز کو نشانہ بنایا: ہائیکورٹ
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اسد عمر نے عدلیہ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے، 26 نومبر کو جلسے میں عدالتوں اور ججز کو نشانہ بنایا۔
-
پرویز الہٰی کے بیان پر سوال ، عثمان بزدار کا جواب دینے سے گریز
پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ پرویز الہٰی کے بیان سے متعلق سوال پر سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جواب دینے سے گریز کیا ہے۔
-
رحیم یار خان: دونوں مغوی پہلوان بازیاب، 1 اغواء کار گرفتار
جنوبی پنجاب کے شہر رحیم یارخان میں گزشتہ ماہ اغواء کیے گئے دونوں پہلوانوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔
-
موٹر وے ایم 1 صوابی تا رشکئی کھول دی گئی
دھند کی شدت کے باعث صوابی سے رشکئی تک بند کی گئی موٹر وے ایم 1 دھند کی شدت میں کمی کے بعد ہر قسم کے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔
-
کراچی اتاری گئی PIA کی پرواز 10 گھنٹے بعد جدہ روانہ
فنی خرابی کی وجہ سے کراچی میں اتاری گئی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی اسلام آباد سے جدہ کی پرواز 10 گھنٹے بعد آج صبح کراچی سے منزل کی طرف روانہ ہو گئی۔
-
کراچی، کورنگی سے 13 سالہ لڑکی مبینہ طور پر اغوا
کراچی میں کورنگی صنعتی ایریا سے 13 سالہ لڑکی مبینہ طور پر اغوا ہوگئی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے لڑکی کی تلاش شروع کردی ہے۔
-
گوجرانوالہ، لڑکے کی لاش ملنے کا ڈراپ سین
رپورٹس کے مطابق ڈی این اے سے لاش کی شناخت ہوئی تو پولیس اصل ملزمان تک پہنچ گئی، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
-
پنجاب، شدید دھند کے باعث موٹرویز بند
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر ملتان، بستی ملوک اور خانیوال کے علاقوں میں بھی دھند ہے۔
-
کشمیر بلدیاتی الیکشن، پی ٹی آئی کو شکست
ضلع کونسل پونچھ میں بھی اپوزیشن جماعتیں کامیاب ہوئی ہیں، پی ٹی آئی 29 میں سے صرف چھ نشستیں جیت سکی ہے۔
-
سب کو موقع ملا، سب بےنقاب ہوئے، سراج الحق
فیصل آباد میں عوامی جلسے سے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ آج مرکز میں تیرہ جماعتوں کی اور دو صوبوں میں تحریک انصاف کی حکومت ہے۔