Categories
Breaking news

کابل میں رکن پارلیمنٹ کی گاڑی بارودی مواد سے ٹکرا گئی، 2 افراد ہلاک

افغان رکن پارلیمنٹ کی گاڑی بارودی مواد سے ٹکرا گئی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں رکن پارلیمنٹ کی گاڑی بارودی مواد سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ دھماکا ایوان نمائندگان کے رکن کی گاڑی کے بارودی مواد سے ٹکرانے کے باعث ہوا تاہم سرکاری سطح پر اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکے میں متاثرہ افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی جبکہ کسی بھی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری تاحال قبول نہیں کی ہے۔

دوسری جانب کابل کے علاقے کارتہ نو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عدالت کا جج ہلاک ہو گیا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *