Categories
Breaking news

ژوب: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد مارا گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے ژوب میں خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا ہے، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 1 دہشت گرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں سے مقابلے میں سپاہی حق نواز شہید اور 2 جوان زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ علاقے کی مسلسل نگرانی کر کے دہشت گردوں کے ایک گروپ کو صبح روکا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے فرار کے راستے روکنے کے لیے ناکہ بندی کی گئی تو دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ سرحد پار سے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے کو دہشت گردوں سے کلیئر کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ، ایک جوان شہید، آئی ایس پی آر

افغانستان سے دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان میں فوجی پوسٹ پر فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے انٹرنیشنل سرحد پر حسن خیل سیکٹر میں پاکستانی فوجی پوسٹ پر فائرنگ کی۔ پاک فوج نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آپریشن پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاعات پر کیا گیا تھا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گرد خیبر پختون خوا میں داخل ہو کر شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *