Categories
Breaking news

ڈی سیٹ کرنے کا اختیار پارلیمانی پارٹی کو ہونا چاہیے، فواد چوہدری

ڈی سیٹ کرنے کا اختیار پارلیمانی پارٹی کو ہونا چاہیے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز نے کوئی دباؤ برداشت نہیں کیا، ججز کو کسی کے دباؤ میں نہیں آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سیٹ کرنے کا اختیار پارلیمانی پارٹی کو ہونا چاہیے۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جتھوں کے دباؤ میں آکر فیصلے نہیں ہونے چاہئیں، خوشی ہے جج دباؤ میں نہیں آئے، مثبت طریقے سے عدالت کی کارروائی آگے بڑھی ہے۔

فواد چوہدری کا جیو نیوز پر الزام، معاملہ کیا ہے؟

بد دیانتی فواد چوہدری کی جانب سے کی گئی ہے جیو نیوز کی جانب سے نہیں،فواد چوہدری نے فل کورٹ سے متعلق کیا کہا تھا آپ ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے آج وکلاء پر بہت خرچا کیا لیکن لگتا ہے کہ بظاہر ان کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فروغ نسیم کو عدالت میں دلائل دینے کے لیے استعفیٰ دینا پڑا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو دو بار دلائل دینے کی ضرورت پڑی، اگر آپ کا وکیل قابل نہیں تھا تو کوئی اور وکیل کرلیتے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کو اختیار دینے سے جمہوریت مضبوط ہوگی، ڈی سیٹ کرنےکا اختیار پارلیمانی پارٹی کو ہونا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *