پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جلسے کے ساؤنڈ وینڈر ڈی جے بٹ ضمانت کے بعد پی ٹی آئی کی حکومت پر برس پڑے۔
ڈی جے بٹ نے کہا کہ وہ آج بھی عمران خان کے ٹائیگر ہیں مگر وہ یہ بتائیں کہ ان کی اصلاحات کہاں ہیں؟ پولیس نے جو ظلم ان پر کل کیا ہے وہ پچھلی حکومت میں بھی نہیں ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پچھلی بار گرفتاری پر صرف تشدد کیا گیا تھا اس بار تو گالیاں تک دی گئی ہیں۔
ڈی جے بٹ نے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا کے سامنے روتے ہوئے کہا کہ میرے اوپر بد ترین تشدد کیا گیا مجھے پولیس والے گھسیٹتے ہوئے لے کرگئے۔
انہوں نے کہا کہ میں مزدور آدمی ہوں ، ہمیں مزدوری کرنے دی جائے، ہم کام نہیں کریں تو کیا کریں انہوں نے ہمیں دہشت گرد بنادیا ہے اس سے بہتر ہے ہمیں پھانسی پر لٹکا کر ایک ہی دفعہ ختم کردیں۔
واضح رہے کہ لاہور پولیس نے مینار پاکستان پر پی ڈی ایم کے جلسے کے ساؤنڈ سسٹم چلانے والے ڈی جے بٹ کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا، میوزک سسٹم فراہم کرنے والے پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ بنایا گيا تھا۔
دوسری طرف آج صبح لاہور کی مقامی عدالت نے ڈی جے بٹ کو ضمانت پر رہا کر دیا ۔
ڈی جے بٹ سے غیرقانونی رائفل برآمد ہوئی ہے، پولیس کا دعویٰ
سیاسی جلسوں میں ساؤنڈ سسٹم فراہم کرنے سے ملک بھر میں شہرت حاصل کرنے والے ڈی جے بٹ کو شناخت ہی تحریک انصاف کے جلسوں سے ملی ۔
ماڈل ٹاؤن پولیس نے ساؤنڈ سسٹم وینڈر ڈی جے بٹ کو مقامی عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ڈی جے بٹ کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
سیاسی جلسوں میں ساؤنڈ سسٹم فراہم کرنے سے ملک بھر میں شہرت حاصل کرنے والے ڈی جے بٹ کو شناخت ہی تحریک انصاف کے جلسوں سے ملی۔
ڈی جے بٹ نے تحریک انصاف کے جلسوں میں میوزک کا تڑکا لگایا اور کارکنوں کو انگلیوں پر نچایا، بس پھر کیا تھا تحریک انصاف اور ڈی جے بٹ ایک جان دو قالب ہوگئے، جہاں عمران کا جلسہ، وہاں ڈی جے بٹ کا میوزک ہوتا تھا، صرف یہی نہيں بلکہ عمران خان کے تاریخی دھرنے کے لیے تو ڈی جے بٹ نے اسپیشل میوزک بھی تیار کیے۔
قومی خبریں سے مزید
-
انسانی حقوق کی حفاظت کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر شہری کے انسانی حقوق کی حفاظت کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ پیپلز پارٹی اپنے قیام کے پہلے دن سے پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے سرگرمِ عمل ہے۔
-
پولیس نے ن لیگ کے کیمپ پر دھاوا بول کر رہنماؤں کو گرفتار کرلیا
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آج لاہور میں ریلی نکالی، اچھرہ کے مقام پر مسلم لیگ ن نے ان کے استقبال کے لئےکیمپ لگایا۔
-
بلاول بھٹو کل جاتی امرا میں مریم نواز سے ملاقات کرینگے
ملاقات کے دوران دونوں رہنما 13 دسمبر کے جلسے اور سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
-
مقبوضہ کشمیر میں زیرِ زمین ٹارچر سیل ہیں، مشال ملک
بھارت میں مسلمانوں، سکھوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے، حریت رہنما کا یوتھ فورم فار کشمیر کی تقریب سے خطاب
-
استعفوں کے معاملے پر شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، شبلی فراز
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ آصف زرداری کو 11 سالہ جیل میں کس نے رکھا، جن لوگوں نے بھٹو کی پھانسی پر خوشیاں منائیں آج وہ ساتھ بیٹھے ہیں۔
-
ملکر ڈاٹ کام، انڈس اسپتال اور دیگر کی خون کے عطیات جمع کرنے کی مہم
انڈس اسپتال کراچی نے ملکر ڈاٹ کام، گرین کریسنٹ ٹرسٹ اور شاہد آفریدی فائونڈیشن کے اشتراک سے ریہڑی گوٹھ کراچی کے پسماندہ علاقے کے لیے خون کے عطیات جمع کیے۔
-
عالمی اداروں کو مقبوضہ کشمیر نظر نہیں آرہا، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی
پاکستان بنا تو دوقومی نظریے کی بنیاد پر بنا، کیونکہ اُس وقت مسلمانوں کو آزادی حاصل نہیں تھی، قاسم سوری
-
فردوس عاشق نے اپوزیشن رہنماؤں کو گرفتار نہ کرنے کی وجہ بتادی
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کچھ دوستوں کے مشورے ہیں، کچھ سیاسی مصلحت اور کچھ حکومتی ترجیحات ہے جس کی وجہ سے انہیں گرفتار نہیں کیا جارہا۔
-
پاک بحریہ نے نویں بار کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی کمانڈ سنبھال لی
پاک بحریہ نے نویں بار کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی کمانڈ سنبھال لی۔ تبدیلی کمانڈ کی تقریب کا انعقاد کمبائنڈ میری ٹائم فورس ہیڈکوارٹرز بحرین میں کیا گیا۔ کموڈور عبدالمنیب نے ترک بحریہ کے رئیر ایڈمرل نیجات اینانیر سے کمانڈ کی ذمہ داری لی۔
-
الیکشن کمیشن کی اراکین پارلیمنٹ کو گوشواروں کی تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت
ای سی پی نے پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے اراکین کو زیرِ کفالت اہلخانہ کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کروانے کی ہدایت کی ہے
-
وزارت داخلہ نے پی پی رہنما ارباب عالمگیر خان کا نام ای سی ایل سے خارج کردیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ ارباب عالمگیر کےخلاف نیب کے پی کے بدعنوانی کی تحقیقات بھی کرتا رہا۔
-
سارے چودھری مرجائیں تو بھی فضل الرحمان کا قرعہ نہیں نکلے گا، شیخ رشید
شیخ رشید نے کہا کہ مارچ میں سینیٹ کے الیکشن کے بعد عمران خان اور مضبوط ہوجائیں گے۔
-
جو این آر او نہ دینے کا کہہ رہے تھے وہ نواز شریف سے این آر او مانگ رہے ہیں، مریم نواز
شنگھائی برج پر لیگی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا ہے ، مہنگائی کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا ہے۔
-
مرد و خواتین ووٹرز میں صنفی فرق بڑھنے کی خبریں غلط ہیں، الیکشن کمیشن
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابی فہرستوں میں درج مرد و خواتین ووٹرز میں صنفی فرق بڑھنے کی خبریں غلط ہیں۔ 2018ء کے عام انتخابات کی انتخابی فہرستوں میں صنفی فرق 12.49 ملین تھا۔
-
جلسے جلوس دو تین مہینے کے بعد کرلیں تاکہ عوام کی جان بچ سکے, وزیر اعظم عمران خان
وزیراعطم نے کہا کہ قوم سے اپیل ہے کہ احتیاط کریں اور کورونا ایس او پیز پر عمل کریں ، ملتان میں جلسے کے بعد اسپتالوں کے بستر 64 فیصد بھر چکے ہیں، کوئی اجتماع ہوتا ہے تو اس کے ہفتہ دس دن بعد اس کے اثرات نظر آنا شروع ہوجاتے ہیں۔
-
سندھ میں کورونا وائرس کے 1559 نئے کیسز رپورٹ
کورونا وائرس کی صورتحال پر وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 12703ٹیسٹ کئے گئے۔