
کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں گرفتار ڈی جی کے ڈی اے آصف علی میمن نے ہتھکڑیاں لگوانے سے صاف انکار کر دیا اور تفتیشی افسر سے کہا کہ مجھے گرفتار غیر قانونی طریقے سے کیا گیا ہے آپ مجھے ہتھکڑیاں نہیں لگا سکتے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں اینٹی کرپشن پولیس کی ڈی جی کے ڈی اے کو ہتھکڑی لگانے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں ملزمان نے ہتھکڑیاں لگوانے سے صاف انکار کردیا۔
Table of Contents
نسلہ ٹاور کیس، ڈی جی KDA کو گرفتار کرلیا گیا
نسلہ ٹاور کیس میں ڈی جی کے ڈی اے آصف علی میمن کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی جی کے ڈی اے آصف میمن نے تفتیشی افسر کو جواب دیا کہ آپ مجھے ہتھکڑیاں نہیں لگا سکتے، آپ نے مجھے گرفتار ہی غیر قانونی طریقے سے کیا ہے، ایک 20 گریڈ کے افسر کو آپ بغیر اجازت کے کیسے گرفتار کرسکتے ہیں۔
آصف میمن نے کہا کہ آپ کو قانون کا ہی نہیں پتہ اور آئے ہیں مجھے ہتھکڑیاں لگانے، میں نے نجم شاہ کا آرڈر نہیں کیا تو آپ مجھے گرفتار کرکے لے آئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے گرفتار کرنے سے پہلے آپ کو وزیراعلیٰ سے اجازت لینی چاہیے تھی، اگر میں نے کچھ غلط کیا تو چیف سیکریٹری میرے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کرتے۔
واضح رہے کہ ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) آصف علی میمن سمیت 3 افسران کو اینٹی کرپشن نے زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
غریب عوام کیلئے آج بڑا دن ہے: شوکت ترین
وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ بطور وزیرِ خزانہ وزیرِ اعظم عمران خان کا غریبوں کے لیے خواب پورا کرتا رہوں گا، ملک کے غریب عوام کے لیے آج بڑا دن ہے۔
-
کراچی میں سردیوں کی دوسری بارش کب ہو گی؟
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں رواں موسمِ سرما کی دوسری بارش کب ہو گی؟ اس حوالے سے محکمۂ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے بتا دیا۔
-
ترجمان پنجاب حکومت کی بلاول کو ہیلتھ کارڈ کی آفر
پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے بلاول بھٹو زرداری کو ہیلتھ کارڈ کی آفر دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول کی شادی کے لئے نیک خواہشات رکھتا ہے ہوں، بلاول لاہور میں بسنا چاہتے ہیں تو ان کو بھی ہیلتھ کارڈ دیں گے
-
منی بجٹ پر حمزہ شہباز کا اظہارِ تشویش
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے منی بجٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج حکومت عوام کے معاشی قتل کے پروانے کی کابینہ سے منظوری لینے جارہی ہے
-
20 ارب کہاں گئے، چیئرمین نیب نے بتا دیا
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے بتا دیا کہ ریکور کیے گئے 20 ارب روپے کہاں گئے۔
-
دہرا ٹیکس روکنے کیلئے افغان وفد کی پاکستان آمد
افغان وزارتِ خزانہ کا 4 رکنی وفد 31 دسمبر تک پاکستان کا 3 روزہ دورہ کر رہا ہے، افغان وفد کے دورۂ پاکستان کا مقصد دہرے ٹیکسوں کو روکنا ہے۔
-
آلودہ شہروں کی فہرست، لاہور ٹاپ 5 میں موجود
ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور نے آلودگی کے لحاظ سے دنیا بھر کے اہم شہروں کی جاری کی گئی فہرست میں ٹاپ فائیو میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔
-
اومی کرون کے باعث نئی کورونا لہر کا سامنا ہے، این سی ای سی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ اومی کرون وائرس کی وجہ سے کورونا کی نئی لہر کا سامنا ہے
-
کورونا کیسز میں جیسا خدشہ تھا ویسی تیزی نہیں آئی: پارلیمانی سیکریٹری صحت
پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں اس طرح کی تیزی نہیں آئی جیسے خدشہ تھا۔
-
اتحادیوں کو منانے کیلئے وزیراعظم متحرک
وزیر اعظم عمران خان منی بجٹ پر اتحادیوں کو منانے کےلیے متحرک ہوگئے ہیں، اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی قائدین کااجلاس آج طلب کرلیا
-
شہری پہلے کبھی اتنے مایوس نہیں ہوئے، شہباز شریف
مسلم لیگ نون کے صدر اور قائدحزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہشہری اس سے پہلے کبھی اتنے مایوس نہیں ہوئے، اس صورتحال کے معاشی سلامتی پر اثرات پڑیں گے
-
پاکستان کورونا شرح میں اضافہ، فہرست میں 37 ویں نمبر پر
پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 37 ویں نمبر پر آگیا، جبکہ اس کے کیسز کی شرح میں اضافہ سامنے آیا ہے۔
-
ڈی جی نیب لاہور کی تقرری کیخلاف درخواست ،تحریری فیصلہ
لاہور ہائیکورٹ نے جمیل احمد کی بطور ڈی جی نیب لاہور تقرری کے خلاف درخواست خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے قرار دیا ہے کہ درخواستگزار نے ادھوری معلومات کے ساتھ عدالت سے رجوع کیا۔
-
کوئٹہ: گیس پریشر نہ ہونے سے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے
سرد موسم میں کوئٹہ شہر کےمختلف وسطی اور نواحی علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے سے گھروں میں گیزر، ہیٹرز اور چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔
-
بلاول کی شادی سے متعلق پیشگوئی پر شہباز گِل کا ردعمل
وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے منظور وسان کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی شادی سے متعلق پیشگوئی پر ردعمل دیا ہے۔
-
کراچی میں حسین آباد فوڈ اسٹریٹ پر چھاپا، 3 ریسٹورنٹ سیل