Categories
Breaking news

ڈی جی کے ڈی اے کو رہا کرنے کا حکم

ڈی جی کے ڈی اے کو رہا کرنے کا حکم

عدالت نے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل آصف میمن کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں گرفتار ڈی جی کے ڈی اے آصف علی میمن کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے کیس سماعت ہوئی، عدالت نے گرفتار ملزم آصف میمن کے خلاف کیس ڈسچارج کرتے ہوئے رہا کردیا۔

عدالت نے آصف میمن کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

کراچی: نسلہ ٹاور کی غیر قانونی تعمیر کی تفتیش میں پیشرفت

کراچی میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر گرائے جانے والے نسلہ ٹاور کی غیر قانونی تعمیر کی تفتیش میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

عدالت نے دوسرے ملزم عاطف کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ الحمد للّٰہ آج اس کیس سے بری ہوگیا ہوں۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ کیخلاف انتقامی کارروائی ہے یا پھر سسٹم کا حصہ نہ ہونےکی وجہ سے یہ ہوا، جس پر ڈی جی کے ڈی اے نے سوال پر خاموش رہنے کا اشارہ کر دیا۔

واضح رہے کہ ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) آصف علی میمن سمیت 3 افسران کو اینٹی کرپشن نے زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر گرفتار کر کے مقدمہ درج کیاتھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.