Categories
Breaking news

ڈی جی ایف آئی اے کو جام عبدالکریم کو گرفتار کرنے کی ہدایت کردی ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے کو جام عبدالکریم کو گرفتار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جام عبدالکریم ناظم جوکھیو کے قتل میں مطلوب ہیں، ملزم عدالت سے مفرور اور دبئی میں مقیم ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ اطلاعات ہیں جام عبدالکریم اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد آرہے ہیں، ڈی جی ایف آئی اے کو جام عبدالکریم کو گرفتار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ جام عبدالکریم گھناونے قتل میں مطلوب ہے، ہم کسی مجرم کو اس طرح نہیں چھوڑ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھا ہے کہ وہ فوری طور پر کارروائی کریں اور جام عبدالکریم کا نام پی این آئی ایل میں شامل کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.