Categories
Breaking news

ڈی آئی خان: گھر میں گھس کر مقامی صحافی کا قتل

ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے مقامی صحافی قیس جاوید کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مدینہ کالونی میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، گولی قیس جاوید کے پیٹ میں لگی۔

زخمی قیس جاوید کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئے۔

یہ بھی پڑھیے

قیس جاوید 10 سال تک جیو نیوز کے کیمرہ مین رہے اور اب اپنا ویب چینل عہد نامہ کے لئے کام کرتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *