Categories
Breaking news

ڈی آئی جی کی گاڑی کے پیچھے دوڑنے والی بیوہ کی ویڈیو وائرل

سندھ کے ضلع دادو کے شہر خیرپور ناتھن شاہ میں انصاف کی طلبگار بیوہ خاتون کے ڈی آئی جی کی گاڑی کے پیچھے دوڑنے کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔

سیشن کورٹ دادو نے ایک شہری منٹھار ملاح کو اٹھا کر لے جانے اور گاؤں اگھامانی کے مقام پر نوجوان عبدالوحید لاکھیر کے قتل کے ملزمان گرفتار نہ ہونے کے معاملے کا نوٹس لیا گیا۔

عدالت کی جانب سے ایس ایس پی دادو عرفان علی سموں اور ڈی آئی جی حیدرآباد پیر محمد شاہ کو ان پرسن طلب کرنے پر ڈی آئی جی حیدرآباد ایس ایس پی دادو کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو قانون کے مطابق مدعیوں سے انصاف کرنے کی ہدایت کی۔

عدالت سے واپس جانے کے دوران عدالت کے مین گیٹ پر ڈی آئی جی کو شوہر کے قاتلوں کو پولیس کی جانب سے گرفتار نہ کرنے کی شکایت کرنے والی بیوہ رفعت نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی لیکن گاڑی نہیں رُکی، جس پر بیوہ رورو کر انصاف طلب کرتی رہی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.