Categories
Breaking news

ڈینیل پرل کیس میں بری ہوئے ملزمان کی نظر بندی کالعدم قرار

Advertisement
ڈئینیل پرل کیس میں بری ہوئے ملزمان کی نظر بندی کالعدم قرار

سندھ ہائیکورٹ نے امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس میں بری ہونے والے ملزمان کی نظر بندی کالعدم قرار دیدی اور تمام ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں ڈینیل پرل قتل کیس کےفیصلے میں ملزمان کی بریت کے بعد احمد عمر شیخ و دیگرکی تاحال نظر بندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ۔

x
Advertisement

یہ بھی پڑھیے

عدالت نے سماعت کے دوران احمد عمر شیخ سمیت 4 ملزمان فہد نسیم،سید سلمان ثاقب اور شیخ محمد عادل کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزمان کو فوری طور پر جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ احمد عمر شیخ سمیت تمام ملزمان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے ۔

ہائیکورٹ کا فیصلے میں کہنا تھا کہ ملزمان بغیر کسی جرم کے 18 سال سے جیل میں ہیں، ملزمان کی نظر بندی غیر قانونی ہے، ملزمان کو جب عدالت طلب کرے گی تو پیش ہوں۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کی نظر بندی کا اختیار صوبائی حکومت کا ہے، محکمہ داخلہ نے 28 ستمبر کو ملزمان کو اے ٹی اے کی دفعات کے تحت نظر بند کیا تھا۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے احمد عمر شیخ کو سزائے موت سنائی تھی جبکہ کیس میں نامزد دیگر 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی ۔

سندھ ہائی کورٹ میں ملزمان کی جانب سے سزا کے خلاف دائر درخواست میں عدالت نے تمام ملزمان کی اپیل منظور کرتے ہوئے بری کر دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *