Categories
Breaking news

ڈینگی پھر سے سر اُٹھا نے لگا، ملتان کے نجی ہوٹل میں بڑی مقدارمیں ڈینگی لاروا برآمد

Advertisement
Advertisement

ملتان میں ڈینگی لاروا برآمد پنجاب کے ضلع ملتان کے نجی ہوٹل سے بڑی مقدار میں ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے جس کے بعد ہوٹل انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا گیا۔

محکمہ صحت کی ڈینگی سرویلنس ٹیم نے ابدالی روڈ پر واقع ہوٹل کی حدود میں واٹر سپلائی کے جمع پانی سے ڈینگی لاروا برآمد کر لیا ہے۔

محکمہ صحت نے ہوٹل انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 48 گھنٹوں کے اندر کباڑ، گندگی کے ڈھیر اور کھلے ڈرم ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔

ہوٹل انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ 48 گھنٹوں کے اندر پانی کی نکاسی کا نظام درست کیا جائے وگرنہ ڈینگی ایکٹ کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج ہو گا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *