Categories
Breaking news

ڈیل اسٹین کے کمرے میں کس پاکستانی کرکٹر کی تصویر ہے؟

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی یادوں کو اپنے کمرے میں بھی سجایا ہوا ہے۔ڈیل اسٹین نے حال ہی میں اپنی ایک سیلفی شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے کمرے میں لگی اسلام آباد یونائیٹڈ کی کِٹ پہنے رومان رئیس کے ساتھ پوز دیتے تصویر کی طرف نشاندہی کر رہے ہیں۔یہ سیلفی ڈیل اسٹین نے ایسے ہی شیئر نہیں کردی بلکہ گزشتہ روز ڈیل اسٹین کی سالگرہ کے موقع پر رومان رئیس نے ان کے ہمراہ اپنی یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی تھی۔
رومان رئیس نے ڈیل اسٹین کو اپنے ٹوئٹ میں نمبر ون لیجنڈ قرار دیا تھا۔
جواب میں ڈیل اسٹین نے بھی رومان رئیس کو چونکا دیا، انہوں نے رومان رئیس کے ساتھ لی گئی تصویر کو اپنے کمرے میں بھی سجایا ہوا ہے۔حالیہ سیلفی شیئر کرتے ہوئے ڈیل اسٹین نے رومان رئیس کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *