
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کے ساتھ اور دین کے ساتھ بہت زیادتی کی، عمران خان صاحب، باجوہ صاحب تو آپ کے محسن ہیں، آپ تو محسن کش نکلے، باجوہ صاحب ریٹائر ہو گئے ہیں، اب ان کو آرام سے زندگی گزارنے دیں۔
وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ ڈیلی میل نے پورے پاکستان سے معافی مانگی ہے، اب دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگیا۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ ہمیں آئی ایم ایف کے سامنے ایڑیاں رگڑنی پڑیں، کیونکہ وہ ہم پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں تھا، آئی ایم ایف نے نہ جانے کون کون سی یقین دہانیاں ہم سے لیں، ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، ریاست بچانے کے لیے سیاست قربان کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ تین سال بعد ڈیلی میل نے ہم سے غیر مشروط معافی مانگی، ڈیلی میل والوں نے تاخیری حربے استعمال کیے، ڈیلی میل نے مجھ سے نہیں، پاکستان کے 22 کروڑ عوام سے معافی مانگی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے بے بنیاد الزام لگا کر شریف خاندان کو بدنام کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔
شہباز شریف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خانہ کعبہ کے ماڈل کی گھڑی بیچ کر عمران نیازی نے گھٹیا حرکت کی، جعلی رسید دکھا کر فراڈ کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ چار سال، جھوٹ، بغض، انا اور مخالفین کے خلاف مقدمات کے علاوہ کچھ نہیں کیا، اگر یہ وقت ملک کی بہتری پر لگاتے تو آج یہ حال نہ ہوتا۔
قومی خبریں سے مزید
-
ایڈمنسٹریٹر کراچی کا حکم نظرانداز، مختلف علاقوں میں پارکنگ فیس کی وصولی
یونیورسٹی روڈ سے ایم اے جناح روڈ تک ہر جگہ شہریوں سے پارکنگ فیس وصول کی جا رہی ہے۔
-
کوئی ایسی وجہ نہیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کرے، اسحاق ڈار
اسحاق ڈار نے کہا کہ ن لیگ کا ٹکٹ لینے کیلئے لوگوں کی لائنیں لگی ہوئی تھی، ہم نے ریاست کے لیئے اپنی سیاست کا نقصان کیا۔
-
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری رواں ہفتے امریکا کا دورہ کریں گے
سفارتی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ہونے والی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
-
کراچی: انگلش لینگویج ایجوکیشن کے نئے رجحانات پر امریکن مشن کے تحت نمائش
گرینچ یونیورسٹی کراچی میں منعقدہ اس نمائش میں یونیورسٹی کے 700 سے زائد اساتذہ، پیشہ ور افراد اور طلبہ نے شرکت کی۔
-
پی ٹی آئی کا پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی توڑنے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی ملک میں جاری احتجاجی تحریک کو انتخابی مہم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
-
سینیٹ اجلاس: پی ٹی آئی کا احتجاج، چیئرمین کی ڈیسک کا گھیراؤ
سینیٹ کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری، ان کے پروڈکشن آرڈر کے اجراء اور چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان پر حملے کے خلاف پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے احتجاج کیا۔
-
اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت، فیصلہ محفوظ
اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت نے متنازع ٹویٹ کے کیس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
-
نیب ترامیم کیخلاف درخواست، عمران خان کے وکیل سے 2 سوالات پر وضاحت طلب
سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ان کے وکیل سے 2 سوالات پر وضاحت مانگ لی۔
-
طارق فاطمی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی برائے رابطہ کاری مقرر
طارق فاطمی کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا معاونِ خصوصی برائے رابطہ کاری مقرر کر دیا گیا ہے۔
-
کراچی: گارڈ کی فائرنگ سے ہلاک ملزم تنظیمی سیٹ اپ کا اہم رکن اور خطرناک شوٹر نکلا
کراچی کے ٹیپو سلطان تھانے کی حدود میں شارعِ فیصل پر نرسری کے قریب گزشتہ ہفتے گارڈز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والا ملزم کراچی کے مخصوص تنظیمی سیٹ اپ کا اہم رکن اور خطرناک شوٹر تھا۔
-
ابھی بھی MQM کے پاس آپشنز ہیں، دیکھتے ہیں PP کتنی سنجیدہ ہے، وسیم اختر
رہنما ایم کیو ایم پاکستان، وسیم اختر نے کہا ہے کہ ابھی بھی ایم کیو ایم کے پاس آپشنز ہیں، اب دیکھتے ہیں پیپلزپارٹی کتنی سنجیدہ ہے۔
-
سوئی سدرن کا سندھ میں گیس لوڈشیڈنگ کا اعلان
سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ میں گیس لوڈشیڈنگ کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے۔
-
سندھ حکومت کا ملیر میں زرعی یونیورسٹی کا کیمپس کھولنے کا فیصلہ
ذرائع کا بتانا ہے کہ ملیر میں یونیورسٹی کا کیمپس قائم کرنے کا پروپوزل جَلد منظور ہونے کا امکان ہے۔
-
توشہ خانہ ریفرنس، عمران خان کے خلاف درخواست سے متعلق فیصلہ محفوظ
وکیل سعد حسن نے کہا کہ عمران خان نےکہاکہ توشہ خانہ کی رقم سےسڑک بنائی، وزیراعظم کوکوئی تحفہ ملےتوتوشہ خانہ میں جمع کراناہوتاہے
-
سندھ، میٹرک اور انٹر کا امتحانی پیٹرن تبدیل کر دیا گیا
سندھ میں آئندہ سال 2023ء میٹرک کے امتحانات 8 مئی اور انٹر کے 22 مئی سے ہوں گے جبکہ امتحانی پیٹرن بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔
-
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان 18 دسمبر کو خواتین کا جلسہ کریگی
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے 18 دسمبر کو کراچی میں خواتین کے جلسے کرنے کا اعلان کر دیا۔