Categories
Breaking news

ڈیلٹا وائرس کو شکست دینے کے لیے آسٹرازینیکا کی بڑی کھیپ اسپین پہنچ گئی

میڈرڈ (محمد نبی) ہندوستان میں پہلی بار دریافت ہونی والی قسم “ڈیلٹا وائرس” سے نمٹنے کے لیے اسپین نے آسٹرازینیکا ویکسین کی 511,200 ڈوزز پر مشتمل کھیپ حاصل کر لی ہے۔گزشتہ سال کے آخر سے لے کر حالیہ کھیپ کو ملا کر اسپین نے مجموعی طور پر آسٹرازینیکا کی 8 ملین سے زیادہ خوراکیں حاصل کیں ہیں۔وزارت صحت کی طرف سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ آسٹرازینیکا کی ایک خوراک اور دوسری خوراک کے درمیان 12 ہفتوں کا وقفہ ہونا چاہئے۔

تاہم بعض علاقوں نے ڈیلٹا وائرس کو لے کر بڑھتی تشویشناک صورت حال کے تناظر میں اس دورانیے کو کم کر دیا ہے۔ اندلس، کاتالونیا، گیلیشیا اور میڈرڈ جتنی جلدی ہو سکے، ویکیسن لگانے کے لیے بے چین ہیں۔ جب کہ کچھ علاقے جن میں ویلنشیا بھی شامل ہے، ہدایات کی روشنی میں 12 ہفتوں کا انتظار کر رہے ہیں۔

کاتالونیا میں ہندوستانی ساخت کا وائرس کتنی فیصد کیسز کا موجب بن رہا ہے؟

دوسرے ممالک جیسے یوکے دوسری خوراکوں کا عمل تیزی سے جا رہا ہے۔ ان ممالک میں آسٹرازینیکا کی دو خوراکیں ڈیلٹا وائرس کے خلاف 92 فیصد کارآمد ثابت ہوئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *