Categories
Breaking news

ڈیفنس کے گھر میں رات گئے فنکشن، SOPsکی کھلم کھلا خلاف ورزی

ڈیفنس کے گھر میں رات گئے فنکشن، SOPsکی کھلم کھلا خلاف ورزی

کراچی کے پوش علاقے میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ بے خبر، ڈیفنس میں رات گئے گھر میں فنکشن، کورونا ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی۔

ڈیفنس خیابان راحت اسٹریٹ نمبر 5میں رات گئے گھر میں فنکشن ہوتا رہا، تیز آواز کے ساتھ اسپیکر پر گانے بجانے سے پڑوسیوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

فنکشن میں کورونا ایس اوپیز کی بھی خلاف ورزی کی گئی، متعدد افراد نے فنکشن میں شرکت کی، جبکہ ایس اوپیز کے تحت تقریبات پر پابندی ہے۔

تقریبات کا انعقاد کرکے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے افراد پر پولیس مقدمات کرتی رہی ہے لیکن خیابان راحت پہ نہ تو پولیس پہنچی اور نہ ہی ضلعی انتظامیہ اور کھلم کھلا تقریب جاری رہی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *