Categories
Breaking news

ڈیرہ اسماعیل خان سے اسمبلی میں حکومت کو جعلی نمائندگی دی گئی، فضل الرحمان

ڈیرہ اسماعیل خان سے اسمبلی میں حکومت کو جعلی نمائندگی دی گئی، فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ووٹ عوام کا حق ہے، ووٹ کو چوری کرنے کا حق کسی کو نہیں، ڈیرہ اسماعیل خان سے اسمبلی میں حکومت کو جعلی نمائندگی دی گئی، حکومتی نااہلی نے ملک کو ڈبو دیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے سپرد کردیا گیا ہے، اسٹیٹ بینک اب نہ پارلیمنٹ کو جواب دہ ہے نہ کسی اور کو، 2019 سے اسٹیٹ بینک نے حکومت کو قرض نہیں دیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مہنگائی نے عام آدمی کے سارے خواب چکنا چور کردیے ہیں، غریب آدمی اپنے بچوں کے لیے دوا بھی نہیں خرید سکتا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *