Categories
Breaking news

ڈیرہ اسماعیل خان: بس میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

Advertisement
ڈیرہ اسماعیل خان: بس میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

خیبر پختون خوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں ملتان سے پشاور جانے والی بس میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ڈی آئی خان پولیس کا کہنا ہے کہ مسافروں کے درمیان تنازع کی وجہ معلوم نہیں، ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

ٹانک: بس پر فائرنگ، لاشوں کے ہمراہ لواحقین کا دھرنا

خیبر پختون خوا کے ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے ضلع…

x
Advertisement

پولیس کے مطابق واقعہ قریشی موڑ کے قریب مسافروں کی لڑائی کے دوران پیش آیا، ملزم نے ملتان سے پشاور جانے والی بس میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مسافروں نے مردان کے رہائشی ملزم ندیم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے جبکہ دونوں مقتولوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے محمد اسلم اور مرید کا تعلق مظفر گڑھ سے تھا، مسافروں کے درمیان تنازع کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *