Categories
Breaking news

ڈیرااسماعیل خان کا میئر کون؟ فیصلہ آج ہوگا

ڈیرااسماعیل خان کا میئر کون؟ فیصلہ آج ہوگا

ڈیرا اسماعیل خان کے میئر کا فیصلہ آج ہوگا، سہ طرفہ تگڑے مقابلے کے لیے میدان سج گیا ہے۔

میئر کے الیکشن کیلئے پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی خود میدان میں اترے ہیں، وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے اپنے بھائی عمر امین کو مقابلے میں اتارا ہے جبکہ مولانا فضل الرحمٰن نے کفیل احمد نظامی کو امیدوار بنایا ہے۔

الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، علی امین گنڈاپور کے بھائی امیدوار میئر عمر امین گنڈاپور نااہل قرار

اسلام آباد خیبر پختوانخوا بلدیاتی انتخابات میں…

ادھربنوں کی تحصیل بکاخیل میں پی ٹی آئی امیدوار کو الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دے دیا، وہاں مقابلہ اب جے یو آئی اور اے این پی کے درمیان ہوگا۔

پشاور، نوشہرہ، خیبر، مہمند، مردان، کوہاٹ اور کرک سمیت 13 اضلاع کے 568 پولنگ اسٹیشنوں میں آج ووٹ ڈالے جائیں گے۔

واضح رہے کہ یہاں پہلے مرحلے میں پولنگ ملتوی ہوگئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.