Categories
Breaking news

ڈیجیٹل ویکسین پاسپورٹ ہمارے لیے بہت ضروری ہے: فیصل سلطان

ڈیجیٹل ویکسین پاسپورٹس ہمارے لیے بہت ضروری ہے: فیصل سلطان

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے ڈیجیٹل انداز سے لوگوں کو شعور دینے کی کوشش کریں کیونکہ ڈیجیٹل ویکسین پاسپورٹ ہمارے لیے بہت ضروری ہے۔

میر خلیل الرحمان میموریل سوسائٹی کے زیرِ اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے بہت سخت دن رہے ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد سب کورونا وائرس کی حفاظتی ویکسین لگوائیں اور کورونا ایس او پیز پر عمل در آمد یقینی بنایا جائے۔

پاکستان میں کورونا سے مزید 47 اموات

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 303 کیسز سامنے آئے ہیں، 47 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار874 مریض شفایاب ہو گئے اور کورونا مثبت کیسز کی شرح 3اعشاریہ 2 فیصد رہی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ہاں بہت سے لوگوں کے پاس شناختی کارڈ ہی نہیں اور شناختی کارڈز نہ ہونے کے باعث مسائل کا سامنا رہتا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 576 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 38 ہزار 737 ہو چکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *