Categories
Breaking news

ڈہرکی ٹرین حادثے پر شبلی فراز رنجیدہ

ڈہرکی ٹرین حادثے ہر شبلی فراز رنجیدہ

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے ڈہرکی ٹرین حادثے پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ ٹرین حادثے اور اس میں قیمتی جانوں کےضیاع پر دل انتہائی رنجیدہ ہے۔

ڈہرکی ٹرین حادثے ہر شبلی فراز رنجیدہ

شبلی فراز نے جاں بحق افراد کے لیے دُعا کرتے ہوئے کہا کہ اللّہ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر ریلوے کو موقع پر پہنچنے اور ریلوے کے حفاظتی نظام میں نقائص کی نشاندہی کے لیے جامع تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈہرکی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے باعث درجنوں افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

سعد رفیق کے گناہ پر اعظم سواتی استعفی دے دیں، یہ بے تکی بات ہے: فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سعد رفیق کے گناہ پر وزیر ریلوے اعظم سواتی استعفی دے دیں یہ بے تکی بات ہے۔

حادثے کا شکار بدقسمت ٹرین ملت ایکسپریس کراچی سے سرگودھا جبکہ دوسری ٹرین سرسید ایکسپریس راولپنڈی سے کراچی جارہی تھی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *