Categories
Breaking news

ڈہرکی ٹرین حادثہ، وزیراعظم کی ریلوے سیفٹی کی خرابیوں کی جامع تحقیقات کی ہدایت

جنگ نیوز

وزیر اعظم عمران خان نے گھوٹکی میں خوفناک ٹرین حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریلوے سیفٹی کی خرابیوں کی جامع تحقیقات کی ہدایت کردی۔

عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ آج صبح ٹرین کو گھوٹکی کےمقام پر پیش آنے والے ہولناک حادثے اور اس کے نتیجے میں مسافروں کی اموات پر بےحد رنجیدہ ہوں۔

وزیراعظم نے وزیر ریلوے کو جائےحادثہ پر پہنچنے، زخمیوں کیلئے مکمل طبی امداد کا اہتمام یقینی بنانے کی ہدایات کی ہے۔

عمران خان نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو بھرپور معاونت فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی ہیں۔

ڈہرکی: ٹرینوں کے تصادم میں 30 مسافر جاں بحق

ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس کے تصادم میں کئی بوگیاں پٹڑی سے اتر کر الٹ گئیں جس کے نتیجے میں 30 مسافر جاں بحق اور 40 سے 50 زخمی ہوگئے، ایس ایس پی گھوٹکی عمرطفیل نے بتایا کہ 20 سے 25 افراد کے ابھی بھی بوگیوں کے نیچے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے سیفٹی کی خرابیوں کی جامع تحقیقات کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ڈہرکی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے باعث 30 افراد جاں بحق اور درجنوں مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *