Categories
Breaking news

ڈہرکی ٹرین حادثہ، بلاول بھٹو زرداری کا اظہار افسوس

ڈہرکی ٹرین حادثہ،

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے گھوٹکی میں ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا گیا ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں اور ریلوے ملازمین کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ٹرینوں کے تصادم میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں مسافروں کے جاں بحق ہونے کی خبر سن کر انتہائی صدمہ ہوا ہے۔

ڈہرکی ٹرین حادثہ، وزیراعظم کی ریلوے سیفٹی کی خرابیوں کی جامع تحقیقات کی ہدایت

وزیر اعظم عمران خان نے گھوٹکی میں خوفناک ٹرین حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ریلوے سیفٹی کی خرابیوں کی جامع تحقیقات کی ہدایت کردی۔

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ڈہرکی اور ریتی ریلوے اسٹیشن کے درمیان ہوئے سانحے کے زخمیوں کی فی الفور طبی امداد کو یقینی بنایا جائے۔

ڈہرکی : ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہوگئی

ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس کے تصادم میں کئی بوگیاں پٹڑی سے اتر کر الٹ گئیں جس کے نتیجے میں 35 مسافر جاں بحق اور 40 سے 50 زخمی ہوگئے، ایس ایس پی گھوٹکی عمرطفیل نے بتایا کہ 20 سے 25 افراد کے ابھی بھی بوگیوں کے نیچے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کے تعین کے لیے فی الفور تحقیقات کر کے اسے عوام کے سامنے لائے اور ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء اور زخمیوں کی مالی معاونت کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *