Categories
Breaking news

ڈہرکی: ٹرینوں کے تصادم میں 30 مسافر جاں بحق

ڈہرکی: ٹرینوں کے تصادم میں 30 مسافر جاں بحق

صوبہ سندھ میں ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سرسید ایکسپریس کے تصادم میں کئی بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں جس کے نتیجے میں 33 مسافر جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے، ایس ایس پی گھوٹکی عمرطفیل نے بتایا کہ 20 سے 25 افراد کے ابھی بھی بوگیوں کے نیچے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹرین حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں سست روی کا شکار ہیں، بھاری مشینری تاحال جائے حادثہ پر نہیں پہنچ سکی ہے۔

تحصیل دار ڈہرکی کا کہنا ہے کہ دشوار گزار راستوں کی وجہ سے ہیوی مشینری پہنچنے میں تاخیر ہو رہی ہے، سندھ رینجرز کے جوان بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

ٹرین حادثہ کیسے ہوا، ڈرائیور نے سب بتا دیا

ڈھرکی کے قریب پیش آئے افسوسناک حادثے کا شکار ہوئی ٹرین سرسید ایکسپریس کے ڈرائیور اعجازاحمد نے حادثے سے متعلق سب کچھ بتادیا ۔

ڈی ایس ریلوے سکھر طارق لطیف کے مطابق ٹرین حادثہ 3 بجکر 45 منٹ پر ہوا، حادثے کے بعد اپ اینڈ ڈاؤن ریلوے ٹریفک معطل ہے، دونوں اطراف کی تمام مسافر ٹرینیں بڑے بڑے اسٹیشنوں پر روک لی گئی ہیں۔

طارق لطیف کا کہنا ہے کہ دو ماہ قبل حکومت کو خط لکھ کر کہہ دیا تھا کہ سکھر ڈویژن کا ٹریک درست نہیں ہنگامی بنیادوں پر مرمت ضروری ہے مگر کسی نے میری بات پر کارروائی نہ کی اور نتیجے کی صورت میں یہ حادثہ ہو گیا۔

ڈی ایس سکھر کے مطابق حادثہ ریتی اور ڈہرکی اسٹیشن کے درمیان پیش آیا، دونوں ٹرینوں کے ڈرائیور اور عملہ محفوظ ہیں، ریلیف ٹرینیں روہڑی اور خانیوال سے روانہ کردی گئی ہیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا ٹرین حادثے میں جانی نقصان پر افسوس

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ سمیت سیدقائم علی شاہ، اسماعیل راہو اور منظور وسان نے ڈھرکی کے قریب ٹرین حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے

انہوں نے انکشاف کیا کہ ملت ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں اور ٹریک سے اترنے والی انہی بوگیوں سے سر سید ایکسپریس ٹکرا گئی۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوے پولیس ، مقامی پولیس اور مقامی انتظامیہ ریلیف کے لیے موقع پر موجود ہے،مسافروں کی سہولت کیلئے کراچی، سکھر، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ہیلپ سینٹر قائم کر دیئے گئے ہیں۔

ریلوے ترجمان کے مطابق ٹرین حادثے کے زخمیوں کو تعلقہ اسپتال روہڑی، پنو عاقل اور سول اسپتال سکھر منتقل کیا گیا ہے،زیادہ تر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹریک بحال ہوتے ہی روکی گئی ٹرینوں کو منزل مقصود کی طرف روانہ کر دیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *