
سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کا کہنا ہے کہ بن قاسم سے ڈھائی سو میگا واٹ بجلی کا پلانٹ اسی سال سسٹم میں آجائے گا۔
کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی اور چیف فائینینشل آفیسر (سی ایف او) عامر غازیانی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
Table of Contents
x
Advertisement
اس دوران مونس علوی نے کہا کہ کراچی کو21 سو میگاواٹ بجلی دینے کا کہا تھا اور 9 سو میگاواٹ کا پلانٹ لگنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری اور این ٹی ڈی سی کی ٹیمیں مل کر کام کررہی ہیں، ہم نے اپنے پلانٹ کے لیے کام شروع کردیا ہے۔
مونس علوی نے کہا کہ نیشنل گرڈ سے بجلی کی فراہمی کے لیے کام کیا جارہا ہے۔
سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے کہا کہ حکومت نے گیس کے لیے ہمیں پلانٹ لگادیا ہے، حکومت نے2025 تک نیا ٹرمینل لگانے اور گیس فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں قبضہ مافیا میں سہولت کاری میں کے الیکٹرک کا کردار نہیں، کسی بھی زمین پر مکان بنانے کے بعد ہم بجلی فراہم کرتے ہیں، ہم بجلی فراہم نہیں کریں گے تو لوگ بجلی چوری کریں گے۔
اُن کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت سترہ سو میگا واٹ بجلی کی طلب ہے اور پیک گرمیوں میں طلب انتالیس سو میگاواٹ تک ہوگی، 9 سو میگاواٹ بجلی سسٹم میں آنے سے پیدوار 31 سو میگاواٹ تک ہوجائے گی۔
مونس علوی نے کہا کہ کے الیکٹرک کے تمام پلانٹ سال کے تین سو پینسٹھ دن نہیں چل سکتے، پلانٹ مرمت کے لیے بند ہوتا ہے، ہم کوشیش کررہے ہیں کہ انحصار اپنی بجلی پر کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پلان میں سات سو میگاواٹ کا کول پلانٹ بھی تھا جو حکومت نے نہیں لگانے دیا۔
قومی خبریں سے مزید
-
عمران خان خود فیصلہ کریں ذلت یا پھر استعفیٰ دینا ہے، شازیہ مری
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران خان جانتے ہیں استعفیٰ اور ذلت چار قدم پر ہے، عمران خان خود فیصلہ کریں ذلت یا پھر استعفیٰ دینا ہے۔
-
کراچی آج دنیا کا چوتھا آلودہ ترین شہر قرار پایا
کراچی کی فضا آج انتہائی مضر صحت رہی ، ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق صبح 10 بجے شہر قائد دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر رہا۔
-
پی ڈی ایم کا جلسہ ٹُھس اور بیانیہ پُھس ہوچکا ہے، فردوس اعوان
معاونِ خصوصی برائے وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا جلسہ ٹُھس اور بیانیہ پُھس ہوچکا ہے۔
-
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ
بلدیہ عظمیٰ کراچی (کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن) کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ سامنے آیا ہے۔
-
نیب میں 7 ڈائریکٹر جنرلز کی ترقیوں کی منظوری
قومی احتساب بیورو (نیب) میں 7 ڈائریکٹر جنرلز کی ترقیوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔
-
اپنے خلاف لندن سے خبر چھپوانے والے کا نام نہیں لونگا: شہباز شریف
لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ میرے خلاف لندن سے خبر چھپوائی گئی، جس نے خبر چھپوائی ہے اس کا نام نہیں لوں گا۔
-
پاکستان: کورونا وائرس کے کیسز 524783، اموات 11103
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 103 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 783 ہو چکی ہے۔
-
ڈینیئل پرل قتل، ملزمان کی رہائی کیخلاف درخواست، سیکریٹری داخلہ طلب
سندھ ہائی کورٹ نے ڈینیئل پرل قتل کیس میں بری ملزمان کو رہا نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ اور دیگر حکام کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
-
ملک کے بالائی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی کاراج
ملک بھر میں موسم سرد اور خشک ہے، بالائی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی کاراج ہے، پنجاب اور سندھ کے کچھ شہروں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
-
حکومت نے خود ہی اعتراف کر لیا کہ بہت بڑا شو تھا: مریم اورنگزیب
مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ حکومت نے خود ہی اعتراف کر لیا کہ کل اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا بہت بڑا شو تھا۔
-
کراچی: سیوریج لائن کی تبدیلی، جہانگیر روڈ ٹریفک کیلئے بند
کراچی کے جہانگیر روڈ پر تین ہٹی سے گرومندر جانے والی سڑک پر سیوریج لائن کی تبدیلی کا کام جاری ہے۔
-
سندھ اور پنجاب میں دھند کے ڈیرے، حدِ نگاہ صفر
ملک کے دو صوبوں سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں اس وقت دھند کا راج ہے، کئی جگہ حدِ نگاہ صفر ہو گئی۔
-
قتل کے الزام میں گرفتار ملازمہ پولیس موبائل سے فرار
کراچی میں قتل کے الزام میں گرفتار ملازمہ پولیس موبائل سے چھلانگ لگاکر فرار ہوگئی، لاکھوں روپے چوری کرنے کے الزام میں گھر میں کام کرنے والی 2 ملازمائیں گرفتار، جبکہ ڈالمیاسے بھتہ خور کو گرفتار کرلیاگیا۔
-
پنجگور سے کراچی آنیوالی کوچ کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق
پنجگور سے کراچی آنے والی مسافر کوچ کو حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں اور 20 زخمی ہوگئے۔
-
جھوٹے مقدمے ہمیں نہیں روک سکتے، رانا ثناء ﷲ
انہوں نے کہا کہ جس دن فیصلہ آیا کہ تحریک انصاف نے بھارت سے فنڈ لیے، یہ کالعدم بھی ہوں گے اور مقدمے بھی درج ہوں گے۔
-
وزیراعلیٰ سندھ پر راولپنڈی میں ریفرنس سندھ پر حملہ ہے، شازیہ مری
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ نیب کو بی آر ٹی، آٹا اسکینڈل، چینی اسکینڈل اور دیگر اسکینڈلز نظر کیوں نہیں آتے