Categories
Breaking news

ڈپٹی عامر خٹک، سی پی او محبوب رشید میاں اور وسیم خان بادوزئی ایم پی اے کا چرچز کا دورہ ،ملتان

Advertisement

ملتان:(عبدلغفارصدیقی) ڈپٹی عامر خٹک، سی پی او محبوب رشید میاں اور وسیم خان بادوزئی ایم پی اے کا چرچز کا دورہ سینٹ میری چرچ اور کیتھولک چرچ میں منعقدہ کرسمس کی تقریبات میں شرکت ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخرالاسلام ڈوگر بھی ہمراہ بشپ لیو راڈرک پال،پادری سہراب یونس ،فادر پرویز اور فادر فرحان نے استقبال کیا ڈپٹی کمشنر،سی پی او اور وسیم خان بادوزئی نے چرچ کے بشپ اور فادرز کو پھول اور مٹھائی پیش کی.
مہمانوں نے مسیحی بھائیوں کو کرسمس کی مبارکباد دی گئی پاکستان میں تمام مذاہب کو اپنی مذہبی رسومات ادا کرنیکی مکمل آزادی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے گفتگو میں کہا تمام مذاہب کو پر امن ماحول فراہم کرنا ہمارا قانونی فریضہ ہے۔ ہمارا آئین بھی اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مذید کہا آج بانی پاکستان قائداعظم کا یوم ولادت بھی ہے ۔ قائد اعظم مذہبی آزادی اور غیر مسلموں کے مساوی حقوق پر یقین رکھتے تھے۔ قائد اعظم نے فرمایا تھا کہ ریاست کا کسی کے مذہب،ذات اور نسل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ عامر خٹک نے اس موقع پر کہا تمام چرچز میں فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئ ہے۔

سی پی او محبوب رشید میاں نے کہا کے کرسمس کے موقع پر مذہبی تقریبات کے لئے پر امن ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔کرسمس کی تقریبات میں کرونا ایس او پیز کا خیال رکھا جائے۔ سی پی او نے کہا وزیراعظم عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کی راہ پر گامزن ہیں۔ پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔ انڈیا میں مذہبی انتہا پسندی عروج پر ہےموجودہ حکومت نے انڈیا کا فاشسٹ چہرہ بے نقاب کیا ہے۔ وسیم خان کا کہنا ہے کے کرسمس کے موقع پر شہر کے تمام چرچز اورمسیحی کالونیوں کی بھر پور صفائی کے انتظامات کئے گئے ہیں،ایم ڈی فجرالاسلام ڈوگر اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔

Advertisement

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *