Categories
Breaking news

ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں گے، شہباز شریف

ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں گے،شہباز شریف

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لئے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں گے، ہم نے عدم اعتماد پر مشاورت کی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے طےکیا ہے کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن پارٹیاں حکومت کو ٹف ٹائم دیں گی اور مل کر چلیں گی۔

کیا ساری اپوزیشن اکٹھی ہے؟ شہبازشریف سے صحافی کا سوال

متحدہ اپوزیشن شہباز شریف کی سربراہی میں احتجاج کرے گی، جبکہ اپوزیشن لیڈر فلور لے کر اظہار خیال کی کوشش کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے غلط اعداد و شمار دیے اور جھوٹے دعوے کیے ہیں، ملک میں غریب مررہا ہےاس کو ایک وقت کی روٹی نہیں مل رہی اور یہ کہہ رہے ہیں کہ معیشت ترقی کررہی ہے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ملک کے اندر غربت اور بے روزگاری کا دور دورہ ہے، آج بدترین لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، اس حکومت کو بجٹ پاس کروانے پر ٹف ٹائم دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *