Categories
Breaking news

ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کا خود پر قاتلانہ حملے کا دعویٰ

ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کا خود پر قاتلانہ حملے کا دعویٰ

خیبر پختون خوا اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر محمود جان نے خود پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے قاتلانہ حملہ کیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔

محمود جان نے بتایا ہے کہ لائیو اسٹاک سے متعلق تقریب میں خطاب کر رہا تھا کہ اس دوران مجھ پر فائرنگ کی گئی۔

خیبر پختون خوا اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کا مزید کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے میں محفوظ رہا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حملہ آوروں پر محافظوں نے جوابی فائرنگ کی، جس پر حملہ آور فرار ہو گئے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *