Categories
Breaking news

ڈومیسٹک سیزن کب شروع ہوگا؟ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے اہم فیصلہ سامنے آگیا

Advertisement

ڈومیسٹک سیزن کب شروع ہوگا پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایس او پیز کے تحت ڈومیسٹک سیزن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
www.idgod.ph

ڈومیسٹک سیزن 21-2020 ستمبر کے آخری ہفتے میں شروع کئے جانے کا امکان ہے۔

اس ضمن میں پی سی بی کی کورونا ایس او پیز سے متعلق اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت جاری ہے جس میں ڈومیسٹک سیزن بند دروازوں میں کرانے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی سی بی کورونا کیسز میں کمی اور بدلتی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کے صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے، ڈومیسٹک کرکٹ شروع کرنے کے لیے مختلف آپشنز زیر غور ہیں۔

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔رواں ماہ کے اوائل میں پی سی بی اپنا ڈومیسٹک سیزن آئندہ ماہ سے شروع کرائے کا اعلان کیا تھا۔

پی سی بی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ فرسٹ الیون اور سیکنڈ الیون کے تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔امپائرز، ریفریز سمیت میچ آفیشلز کے بھی کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے، فرسٹ الیون کے میچز کراچی اور سیکنڈ الیون کے کوئٹہ میں کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *