Categories
Breaking news

ڈولفن پولیس نے خاتون کو گن پوائنٹ پر اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

Advertisement

خاتون کو گن پوائنٹ پر اغوا کرنے کی کوشش ناکام

لاہورمیں ڈولفن پولیس کے اہلکاروں نے خاتون کو گن پوائنٹ پر اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ واقعہ تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد رکشے میں سوار خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے رہے تھے۔

ڈولفن پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس سے ایک ملزم ہلاک ہوگیا اور دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا ملزم ریکارڈ یافتہ ہےجس کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔ رکشہ ڈرائیوں نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ ملزمان خاتون کو اغوا کرکے ساتھ لے جانا چاہ رہے تھے۔ پولیس کو دیئے گئے بیان میں رکشہ ڈرائیور نے بتایا کہ لڑکوں کے پاس اسلحہ تھا اور انہوں نے خاتون کو اترنے کا کہا لیکن سواری نے اترنے سے انکار کر دیا۔

Advertisement

ڈرائیورنے بتایا کہ ملزمان رکشہ روک کر30 منٹ خاتون کو ساتھ لے جانے کی کوشش کرتے رہے لیکن وہ اتر نہیں رہی تھی۔ ملزمان نے خاتون اور رکشہ ڈرائیور پر تشدد بھی کیا۔ ڈولفن پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہوگیا ہے جس کے قبضے سے ایک پستول بھی بر آمدا ہوا جس سے وہ فائرنگ کر رہا تھا۔

ڈولفن پولیس نے خاتون کو بحفاظت تھانے منتقل کر دیا ہے جہاں اس کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ خاتون اور رکشہ ڈرائیور کے بیان کی روشنی میں قانونی کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *