Categories
Breaking news

ڈوبتی معیشت کو بچانا ہے تو عمران خان کی حکومت سے نجات حاصل کرنا ہوگی، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اگر ڈوبتی معیشت کو بچانا ہے تو عمران خان کی حکومت سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بجٹ میں تنخواہ دار اور پنشنرز سمیت عام آدمی کے ریلیف کی کوئی فکر نہیں، ان کا ٹارگٹ صرف جی ڈی پی کے غلط ہندسے کو درست ثابت کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر جی ڈی پی میں اضافہ ہوتا ہے تو ملک میں نوجوانوں کو نوکریاں ملتی ہیں، عمران خان کی فوٹوشاپ جی ڈی پی اضافے نے برسرِ روزگار کو بیروزگار کردیا۔

عمران خان کو بدترین حکمران کے طور پر یاد رکھا جائے گا، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو بدترین حکمران کے طور پر یاد رکھا جائے گا کیونکہ انہوں نے احتساب کا نعرہ لگاکر کرپشن کو فروغ دیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اس حکومت میں ہر پانچواں فرد یا تو نوکری سے محروم ہوا ہے یا اس کی آمدنی کم ہوئی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کے علاوہ کسی دوسری پارٹی نے آج تک عوامی بجٹ نہیں بنایا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کپاس کی قیمتیں گیارہ سالہ ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچادیں، ملک کے ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے بھی ایک نیا بحران پیدا کردیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *