Categories
Breaking news

ڈسکہ میں لیگی امیدوار کی جیت ، مریم نواز نے پیغام جاری کردیا

ڈسکہ میں لیگی امیدوار کی جیت ، مریم نواز نے پیغام جاری کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار کی جیت پر مریم نواز نے پیغام جاری کردیا۔

ڈسکہ ضمنی انتخاب ،مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ " شاباش ڈسکہ! شاباش ڈسکہ کے غیور اور بہادر عوام! شاباش نوشین! تم نے آج ایک بار پھر "ووٹ کو عزت دو" کی جنگ جیتی۔ ساری دنیا پر واضح کر دیا کہ کس طرح 19 فروری کو کٹھ پتلی وزیراعظم کی نگرانی میں ووٹ کی عزت پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ سن لو عوام کیا کہہ رہے ہیں۔ غربت مہنگائی اور بے روزگاری کے ستائے ہوئے عوام سے تمہیں کوئی نہیں بچا سکتا۔ ڈرو اپنے انجام سے۔"

پیپر لیک ہونے کی شکایت درست قرار ، گریڈ 14سے 17 تک کی آسامیوں پر امتحانات منسوخ

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا بیانیہ جیت گیا۔ جب بھی منصفانہ الیکشن ہونگے جیت شیرکی ہی ہوگی۔ نواز شریف کی سیاست ختم کرنے والے یاد رکھیں نواز شریف ایک نظریے کا نام ہے جو عوام کے دلوں میں گھر کر چکا ہے۔ اس جعلی حکومت کے دن گنے جاچکے، وہ دن دور نہیں جب اس ملک میں عوام کی حکمرانی ہوگی، جعلسازوں کی نہیں۔ جہاں جہاں ووٹ پڑے گا وہاں نوازشریف جیتے گا، شیر دھاڑے گا ۔

انہوں نے مزید کہا "اب مستقبل آپ کا ہے، عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اب ووٹ چوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال اور منفی ہتھکنڈوں کے باوجود جیت ووٹ کی ہوئی، جیت عوام کی ہوئی۔"

گداگری کے خاتمے کیلئے رمضان المبارک سے قبل چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا بڑا اقدام

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومی

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *