Categories
Breaking news

ڈسکہ ضمنی انتخاب ،13پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا

ڈسکہ ضمنی انتخاب ،36پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا

ڈسکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کاوقت ختم ہو نے کے بعد غیر حتمی نتائج سامنے آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔صحافی مرتضی علی شاہ کے مطابق 36پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں جن میں مسلم لیگ ن کی امید وار سات ہزار چھ سو 52ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ تحریک انصاف کے امید وار علی اسجد ملہی پانچ ہزار نو سو 82ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں ۔

اس سے قبل پولنگ کا سلسلہ جاری رہا جو صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہا ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ پولنگ سٹیشنز پر پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات رہے جبکہ پاک فوج سٹینڈ بائی رہی ۔این اے 75 میں 360 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، ۔حلقے میں کل ووٹرزکی تعداد4 لاکھ 94ہزارہے جن کے لیے 360 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جب کہ الیکشن میں سکیورٹی کے لیے پولیس کے 4100 سے زائد اور رینجرز کے ایک ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ پاک فوج کی 10 ٹیمیں کوئیک رسپانس فورس کے طورپرموجودرہیں گی۔سیکیورٹی اداروں نے 47 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس، 176 کو حساس قرار دیا۔ این اے 75 کے 137 پولنگ سٹیشنز کو سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

پیپر لیک ہونے کی شکایت درست قرار ، گریڈ 14سے 17 تک کی آسامیوں پر امتحانات منسوخ

مزید :

اہم خبریںقومیBreaking News

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *