Categories
Breaking news

ڈسکہ الیکشن: نوشین افتخار سرکاری نتیجہ حاصل کرنے آر او دفتر پہنچ گئیں

Advertisement
ڈسکہ الیکشن: نوشین افتخار سرکاری نتیجہ حاصل کرنے آر او دفتر پہنچ گئیں

مسلم لیگ نون کی امیدوار نوشین افتخار ڈسکہ این اے 75 میں دوسری مرتبہ پھر ہونے والے ضمنی الیکشن کے سرکاری نتیجہ حاصل کرنے ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچ گئیں۔

ریٹرننگ افسر کے دفتر کے باہر رینجرز کی نفری بھی موجود ہے۔

این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخاب کا سرکاری نتیجہ آج سنایاجائےگا۔

آر او آفس ذرائع کے مطابق ریٹرننگ افسر نےدونوں امیدواروں کو ساڑھے گیارہ بجے آفس طلب کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق دونوں امیدواروں کی موجودگی میں الیکشن کا نتیجہ سنایا جائے گا۔

ڈسکہ کا معرکہ، ن لیگ نے PTI کو ہرادیا

سیالکوٹ، ڈسکہ، لاہور (نمائندگان جنگ،ٹی وی رپورٹ)…

واضح رہے کہ ڈسکہ این اے 75 میں دوسری مرتبہ پھر ہونے والے ضمنی الیکشن میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سیّدہ نوشین افتخار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار علی اسجد ملہی کو ہرا کر میدان مار لیا۔

نوشین افتخار نے ایک لاکھ 11 ہزار 220 ، جبکہ پی ٹی آئی کے اسجد ملہی نے92 ہزار 19 ووٹ حاصل کیے.

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *