
این اے 75 ڈسکہ میں الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ نون کو ریلی نکالنے سے روک دیا، حلقےمیں 10اپریل کو ری پولنگ ہوگی جس کیلئے تیاریاں جاری ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی پی او سیالکوٹ کو خط لکھا گیا ہے جس کت متن میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کے مطابق ریلی کی اجازت نہیں ہے۔
حلقے میں نون لیگ یوتھ ونگ نے آج4 بجے موٹر سائیکل ریلی نکالنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
Table of Contents
چیف الیکشن کمشنر کی سیکریٹری کو فوری لاہور پہنچنے کی ہدایت
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد سیکریٹری الیکشن کمیشن کو فوری لاہور پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ انتخابات سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کی اپیل مسترد کر دی جبکہ الیکشن کمیشن کا اس حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم برقرار رکھا۔
قومی خبریں سے مزید
-
کراچی ضمنی انتخاب، ANP کا نون لیگ کی حمایت کا اعلان
حزبِ اختلاف کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) چھوڑنے والی عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے کراچی میں مسلم لیگ نون کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
-
نیب کا کام سیاسی بیانات پر کارروائی کرنا نہیں، مریم نواز
لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت 28 اپریل تک ملتوی کردی ہے، مریم نواز کا جمع کرائے گئے جواب میں کہنا ہے کہ نیب کا کام کرپشن روکنا ہے سیاسی بیانات پر کارروائی کرنا نہیں۔
-
اسلام آباد ہائیکورٹ، وکلاء نے چیف جسٹس بلاک کے سامنے پھول رکھ دیئے
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے وکلاء رہنماؤں سے ملاقات کرنے سے معذرت کر لی، وکلاء چیف جسٹس بلاک کے سامنے پھول رکھ کر واپس روانہ ہو گئے۔
-
سندھ اور بلوچستان سے منشیات بیرون ملک بھیجےجانے کا انکشاف
صوبہ سندھ اور بلوچستان سے منشیات افریقا اورمشرق وسطی بھیجےجانے کا انکشاف ہوا ہے۔
-
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل کی ترقی
سندھ حکومت نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل ارشد حسین کو گریڈ 17 سے 18 میں ترقی دے دی، محکمۂ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
-
کراچی: مقابلے میں ڈاکو، جھگڑے میں 3 افراد زخمی
کراچی میں پولیس کے ساتھ ہونے والے مقابلے میں ڈاکو جبکہ ایک جھگڑے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔
-
جہانگیر ترین سے رابطے کرنیوالے ارکانِ اسمبلی کی لسٹ تیار
جہانگیر ترین سے رابطے کرنے والے ارکانِ اسمبلی کی لسٹیں تیار کر لی گئی ہیں۔
-
پاک روس ’بین الحکومتی کمیشن‘کے اگلے اجلاس کے جلدانعقاد پر اتفاق
پاکستان اور روس کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ سے متعلق ’’بین الحکومتی کمیشن‘‘ کے اگلے اجلاس کے جلد انعقاد پر اتفاق کیا گیا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا کے بہت سے ممالک روسی کورونا ویکسین ’’اسپوٹنک ‘‘ سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
-
کراچی: پارہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے جبکہ آج پارہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
-
پاکستان: کورونا وائرس کے کیسز 7 لاکھ، اموات 15 ہزار سے متجاوز
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 26 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 188 ہو چکی ہے۔
-
وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء شریک ہوں گے۔
-
کورونا کا شکار اسلامیہ کالج پشاور کے سابق وائس چانسلر انتقال کرگئے
اسلامیہ کالج پشاور کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر حبیب کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کرگئے۔
-
کراچی، پیزا شاپ پر سلنڈر دھماکا، خاتون اور 2 بچے جاں بحق
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں موسمیات چورنگی کے قریب بیٹری کی دکان میں دھماکے سے خاتون اور 2 بچے جاں بحق جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
-
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے عملے کا فرد کورونا کا شکار
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کا عملہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگیا۔
-
9 سالہ بچی سے زیادتی، آئی جی پنجاب کا نوٹس
آئی جی پنجاب کی جانب سے رحیم یار خان میں 9 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے پیش آنے والے افسوس ناک واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔
-
اعتماد کے ووٹ میں اہم ترین کردار جہانگیر ترین کا ہے: راجہ ریاض
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ خان صاحب کے اعتماد کا ووٹ لینے میں سب سے اہم کردار جہانگیر ترین کا ہے۔