Categories
Breaking news

ڈر ہے کہیں اردو زبان ختم نہ ہو جائے، گورنر سندھ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ اردو زبان اب مڈل کلاس ہو گئی ہے، اپر کلاس اب اردو زبان بولنا نہیں چاہتی ہے۔

وفاقی اردو یونیورسٹی میں ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ڈر ہے کہیں اردو زبان ختم نہ ہو جائے، اردو زبان کو بولنے اور سمجھنے میں فخر کریں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں ترقی کرنے والے ممالک اپنی زبان پر فخر کرتے ہیں، افسوس ہے ہم کسی اور کی زبان پر فخر کرتے ہیں۔

کامران ٹیسوری کے نام سے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس جعلی ہیں، ترجمان گورنر سندھ

کراچی گورنرسندھ کے نام سے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس…

کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ مجھے تین چار صفحے لکھ کر دیے جاتے ہیں لیکن دل سے بات کرتا ہوں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اللّٰہ کا شکر ادا کرتا ہوں میں گورنر کے عہدے پر آیا ہوں، روزگار کے مواقع کم ہیں، مہنگائی سے آج عوام پریشان ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *