Categories
Breaking news

ڈرون پالیسی کے حوالے سے فواد چوہدری نے خوشخبری سنا دی

Advertisement

ڈرون پالیسی کے حوالے سے فواد چوہدری نے خوشخبری سنا دی

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی پہلی ڈرون پالیسی مرتب کرنے کی منظوری دی ہے۔ فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پالیسی کے تحت ملک میں ڈرونز اور زرعی ڈرون انڈسٹری میں نئی جہتیں آئیں گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی پہلی ڈرون پالیسی مرتب کرنے کی منظوری دی ہے، اس پالیسی کے نتیجے میں پاکستان میں ڈرونز اور خصوصاً زرعی ڈرون کی انڈسٹری میں نئ جہتیں آئینگی اور جدید ڈرونز کی پرائیویٹ امپورٹ بھی ممکن ہو سکے گی۔

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 22, 2020

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پالیسی سے جدید ڈرونز کی پرائیویٹ امپورٹ بھی ممکن ہو سکے گی۔

Advertisement

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کے باوجود معیشت سے متعلق اچھی خبر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3 ارب ڈالر ہیں جبکہ نومبر میں کرنٹ اکاوَنٹ سرپلس 447 ملین ڈالر رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ مالی سال میں اب تک کرنٹ سر پلس ایک اعشاریہ 6 ارب ڈالر رہا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *