Categories
Breaking news

ڈرامے کے کردار تبدیل ہوں گے، پرویزالہٰی

ڈرامے کے کردار تبدیل ہوں گے، پرویزالہٰی

مسلم لیگ ق کے رہنما، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ڈرامے کے کردار تبدیل ہوں گے۔

لاہور میں چوہدری پرویز الہٰی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی ڈرامے کا ابھی ڈراپ سین نہیں ہو گا۔

’’سیاست میں اسلام لانے والوں کا مستقبل نہیں‘‘

انہوں نے کہا کہ ہانڈی پک چکی، آدھی بٹ چکی، آدھی بانٹی جا رہی ہے، سیاست میں اسلام کو لانے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔

پرویز الہٰی کا مزید کہنا ہے کہ ہمارا مستقبل اللّٰہ تعالیٰ کے فضل سے روشن ہے، ہمارا دامن پاک صاف اور دین سے جڑا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو باہر بیٹھے ہیں ان کی بیماری کی ابھی دوائی نہیں آئی ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا یہ بھی کہنا ہے کہ جلسوں کی سیاست سے تحریکِ عدم اعتماد پر فرق نہیں پڑتا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.