Categories
Breaking news

ڈاکٹر یاسمین راشد کی صاحبزادی کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج و یونیورسٹی میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

Advertisement

ڈاکٹر یاسمین راشد کی صاحبزادی  کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج و یونیورسٹی میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی بیٹی کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج و یونیورسٹی میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر عائشہ علی کو شعبہ فیٹل میڈیسن میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعینات کیا گیا ہے۔

ڈاکٹرعائشہ علی کی تعیناتی سے قبل ہی نئی اسپیشلٹی قائم کی گئی تھی۔ رجسٹرار ڈاکٹر ریاست علی کے مطابق کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ زچہ و بچہ میں چار سب اسپشلٹی قائم کی گئی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ چار سب سپشلٹی کے لئے یونیورسٹی کی سینٹ اور سینڈی کیٹ اجلاس کی منظوری کے بعد تعیناتی کا عمل ہوا۔

رجسٹرار کے مطابق تعیناتی تمام تر قانونی تقاضے پورے ہونے پر میرٹ کی بنیاد پر ہوئی۔ فیٹل میڈیسن میں دو درخواست گزار تھے اور میرٹ پر آنے والے امید وار کی تعیناتی کر دی گئی۔ یونیورسٹی میں تمام تر قوائد و ضوابط کے مطابق تعیناتی عمل میں لائی گئی۔

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد اس ضمن میں کہا کہ بیٹی کی تعیناتی کے معاملہ پر وضاحت جاری ہو چکی ہے۔ بیٹی کی تعیناتی میرٹ پر کی گئی، مزید شبہات ہیں تو وائس چانسلر بیٹھے ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *